جس طرح میدانِ جنگ میں فتح ملی اسی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی فتح نصیب ہو: خواجہ آصف
وزیر دفاع کی دعا
میونخ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دعا ہے جس طرح پاکستانی عوام کو جنگ کے میدان میں فتح سے خوشی ملی اسی طرح کرکٹ کے میدان میں فتح پر بھی نصیب ہو۔
یہ بھی پڑھیں: آپ دوسروں کے بغیر کچھ بھی نہیں، وہ رویہ اپنائیں جس میں اپنے آپ پر اعتماد، یقین، بھروسے اور صلاحیت کے استعمال میں مہارت کا اظہار ہو۔
انٹرویو میں بیان
جرمنی کے شہر میونخ میں ایک انٹرویو کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری دعا ہو گی کہ پاکستان میچ جیتے، 25 کروڑ عوام کو جس طرح جنگ کے میدان میں فتح پر خوشی ملی اس طرح کرکٹ کے میدان میں بھی فتح کی خوشی ملے۔
آئی سی سی کی دوڑ
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دن پہلے آئی سی سی کی جو ہم نے دوڑ لگوائی ہے وہ بھی ہماری اور بنگلہ دیش کی فتح ہے۔








