خاران اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
زلزلے کے جھٹکے خاران میں محسوس کئے گئے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے خاران اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
زلزلے کی شدت اور گہرائی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز خاران سے 43 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
لوگوں میں خوف و ہراس
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔








