پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی سیاستدان بھی بڑے میچ کے لئے پُر جوش

آج کا بڑا میچ

لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج کولمبو میں ہونے جا رہا ہے، ہائی وولٹیج مقابلے کا تماشائیوں کو شدت سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپیریئر یونیورسٹی ریکیمپس میں فرش مین پروگرام کی گریجویشن تقریب کا انعقاد، قونصل جنرل کی خصوصی شرکت

شائقین کی حمایت

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پُر جوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکول سے واپسی پر باغوں کے بیچ میں سے ہو کر گھر جاتے، درخت سے گڑا آم کوئی بھی اُٹھا سکتاتھا، درخت سے توڑے گا تو مالی باز پرُس کرے گا

وزیر دفاع کی دعا

جرمنی کے شہر میونخ میں ایک انٹرویو کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری دعا ہو گی کہ پاکستان میچ جیتے، 25 کروڑ عوام کو جس طرح جنگ کے میدان میں فتح پر خوشی ملی اسی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی فتح کی خوشی ملے۔ کچھ دن پہلے آئی سی سی کی جو ہم نے دوڑ لگوائی ہے وہ بھی ہماری اور بنگلہ دیش کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون کے ساتھ سڑک پر نوجوان کی ایسی حرکت کہ پولیس نے گرفتار کر لیا

سیاستدانوں کی نیک خواہشات

سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، اب چیزیں بہتر ہوئی ہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں بڑی صلاحیت ہے، کھلاڑی بہترین پرفارمنس دے سکتے ہیں، اچھی گیم کے لئے پُر جوش ہیں، دعا ہے کرکٹ ٹیم فتح کے جھنڈے سری لنکا میں گاڑے۔

اس کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کھیل میں بہتر کارکردگی دکھانے والا ہی جیت سکتا ہے، جذباتی طور پر چاہتے ہیں پاکستان ہمیشہ کامیاب ہو، خواہش ہے قومی ٹیم بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرے۔

کھیل اور سیاست

انہوں نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، سپورٹس مین سپرٹ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...