عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا غمار پاکستانی پیسرز پر بھی چڑھ گیا
کولمبو میں پاکستانی پیسرز کا نیا انداز
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا غمار پاکستانی پیسرز پر بھی چڑھ گیا، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نیٹ کی پریکٹس کے دوران عثمان طارق کا ایکشن کاپی کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مسترد کردیا
ویڈیو میں پریکٹس سیشن کی جھلکیاں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک بھارت ہائی وولٹج ٹاکرے سے قبل کولمبو میں ہونے والے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پیسرز بھی عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کاپی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر نعرے بازی، کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ، وزراء کی غیر حاضری پر کڑی تنقید
نسیم شاہ کا شاندار بالنگ
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ ابرار احمد کو گیند کروا رہے تھے۔ نسیم شاہ جب عثمان طارق کی طرح گیند پھینکنے سے قبل جب رکے تو شاہین شاہ آفریدی کاؤنٹ ڈاؤن دیتے رہے۔ نسیم شاہ نے پہلی ہی گیند پر ابرار احمد کو کلین بولڈ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی رینکنگ جاری، پاکستانی پاسپورٹ کس نمبر پر پہنچ گیا؟ جانئے
بائیں ہاتھ سے بولنگ کا چیلنج
ویڈیو میں نسیم شاہ کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو بھی بائیں ہاتھ سے عثمان طارق کی طرح سپن بولنگ کرواتے نظر آئے۔ ویڈیو میں نسیم شاہ نے ابرار احمد کو چیلنج دیا کہ میں عثمان طارق کی طارق گیند کرواؤں گا اگر مجھے چھکا پڑا تو میں ابرار کو کھانہ کھلاؤں گا۔
بھارتی کپتان کا بھی تاثر
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو بھی نیٹ پریکٹس کے دوران عثمان طارق کی طرح بولنگ کرواتے دیکھا گیا تھا۔








