ہولی فیملی ہسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی
ایمبولینس کا آنا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہولی فیملی ہسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں ادویات اور مختلف طبی آلات جیل منتقل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ایمبولینس کی داخلہ اجازت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کو گیٹ نمبر 5 کے ذریعے اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ایمبولینس میں آنکھوں کے معائنے کے لیے خصوصی آلات بھی موجود ہیں۔
طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی آمد
ذرائع کے مطابق بانی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی جیل آمد بھی آج متوقع ہے۔








