اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا چیک اپ جاری

عمران خان کا آنکھوں کا چیک اپ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا چیک اپ جاری ہے۔ ہولی فیملی ہسپتال کی ایمبولینس گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی اور اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے اعلیٰ فوجی جنرل کار بم دھماکے میں ہلاک

طبی آلات اور ڈاکٹروں کی ٹیم

جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل جانے والی ایمبولینس میں آنکھوں کے علاج کے آلات بھی موجود ہیں۔ حکومت کی جانب سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا چیک اپ جاری ہے۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ساتھ لائی ہے۔

چیک اپ کی رپورٹ اور مستقبل کے اقدامات

طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔ پہلے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا جائے گا، جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمران خان کو کس اسپتال منتقل کیا جائے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...