بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری، پاکستان کو دعوت نامہ مل گیا
پاکستان کو بنگلہ دیش کی دعوت
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کو بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے طلباء کو خوشخبری سنا دی
تقریب کا وقت اور مقام
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری 17 فروری کو ڈھاکہ میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
پاکستانی وفد کی شرکت
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد تقریب حلف برداری میں شریک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کمپیٹیشن کمیشن: 8 بڑی پولٹری ہیچریوں کو کارٹل بنانے پر 15 کروڑ روپے جرمانہ
وزیر اعظم کی غیر موجودگی
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بنگلہ دیش کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے، وہ آسٹرین چانسلر کی دعوت پر پہلے سے طے شدہ دورے پر آسٹریا ویانہ جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح وفد تقریب حلف برداری میں وزیراعظم اور پاکستان کی نمائندگی کرے گا。
عالمی رہنماؤں کی شرکت
پروفیسر محمد یونس نے 13 ممالک کے سربراہانِ حکومت کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔








