ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے کا ٹاس ہو گیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کا ٹاس
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس ہو گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران تمام اسلامی ممالک کی اولین لائن آف ڈیفنس ہے، جارح ممالک عزم نہیں توڑ سکتے:القسام بریگیڈ
پاکستان کا فیصلہ
پاکستان کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اس پچ کو دیکھ کر فیصلہ کیا ہے کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے۔ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھماکہ خیز اور زہریلے مواد سے بھرے بحری جہاز بھارتی بندرگاہ کے قریب الٹ گیا، کنٹینرز ساحل کی طرف آنا شروع، الرٹ جاری
بھارت کی تیاری
بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ بڑا ٹوٹل بورڈ پر لگائیں۔ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، ابھیشک شرما کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس کے بعد کی صورت حال
دونوں کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔








