بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی لاش برآمد
بائیکر کی لاش کی برآمدگی
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دو روز قبل بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی لاش برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: داؤد پوسٹ، خرلاچی ٹرمینل پر متعدد پوسٹیں تباہ، 58 افغان خارجی جہنم واصل، سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے اگلے مورچوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا
لاش کی شناخت اور مقام
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق بائیکر کی لاش مانسہرہ جھیل لولوسر کے قریب نالہ سے برآمد ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق بائیکر کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاہور سے تھا۔
حادثے کی تفصیلات
حکام کا کہنا ہے کہ بابو سر ٹاپ پر برفباری کے بعد واپسی پر موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں گری ہے، جبکہ لاش کھائی سے نکال کر مانسہرہ روانہ کردی گئی ہے۔








