گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا
گورنر سندھ کا انعامی اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن کی گرفتاری، جعفر ایکسپریس اور دہشتگردی کے واقعات شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں: ملک احمد خان
شاندار استقبال کی منصوبہ بندی
گورنر سندھ نے کہا کہ جیت کے بعد قومی ٹیم کو خود ایئر پورٹ جا کر خوش آمدید کہوں گا۔
خصوصی جشن کی تقریبات
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پر تین من پھولوں کی بارش کی جائے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپ جیتنے پر شہر بھر میں تین ہزار کلو مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔








