سندھ نے پاکستان بنایا ہے،کسی کو تاریخ نہیں پتہ وہ تاریخ پڑھ لے ، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ پراپیگنڈا کر رہے ہیں اور کراچی کو صوبہ بنانے کی باتیں کر رہے ہیں، مگر کراچی کے شہری اس کے خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان باہر ہوتے تو یہ بورڈ آف پیس بن ہی نہیں سکتا تھا ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
افتتاحی تقریب میں اظہار خیال
کراچی میں پل کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے کہا کہ "خدا کا واسطہ ہے کام پر توجہ دیں، لوگوں کو ورغلانے پر نہیں۔" انہوں نے کہا کہ جو آئین میں ہے، وہی ٹھیک ہے اور نہ میری مرضی چلے گی نہ کسی اور کی۔
یہ بھی پڑھیں: تہران میں بمباری کرکے اہم شخصیت کو قتل کردیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
نئے صوبوں کی تشکیل پر بیان
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لئے پنجاب اسمبلی نے قرارداد پاس کر چکی ہے، مگر سندھ حکومت کسی صورت ایسا نہیں کرے گی۔ انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "سندھ نے پاکستان بنایا ہے، اگر تم اس صوبے کو توڑنے کی بات کرتے ہو تو پاکستان کے ساتھ سچے نہیں۔"
ایم کیو ایم کو جواب
وزیراعلیٰ سندھ نے نام لیے بغیر ایم کیو ایم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ "وہ کہتے ہیں کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرو، جو کہ ہمارا منشور ہے۔ جب ان کے پاس اختیارات تھے، تب اس شہر میں دہشت گردی اور بوری بند لاشیں نظر آئیں۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ "کراچی کے ساتھ مزید کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا۔"








