جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسٹ ہاؤس کے پاس جانے کی ٹھانی، بالکل قریب جا کر دروازے کی جالی سے اندر جھانکا، میں جھٹکے کے ساتھ واپس ہوا۔

مصنف: ع۔غ۔ جانباز

قسط: 59

پہلی ملاقات

پہلی اگست کو دفتر میں حاضر ہوا تو فیلڈ میں ٹریننگ کے لیے جانے کا پروانہ مل گیا۔ 2 دن کے بعد ایک بستر اور ایک کپڑوں کا بکس لے کر بس میں بیٹھ کر جڑانوالہ کے پاس واقع ”پاؤلیانی بنگلہ نہر“ میں جا پہنچا۔ سامان رکھ کر اِدھر اُدھر نظر دوڑا ہی رہا تھا کہ ایک جیپ ریسٹ ہاؤس کے سامنے رُکی۔

جیپ کا منظر

اُس میں سے ایک صاحب نکل کر ریسٹ ہاؤس میں چلے گئے۔ میں ابھی اُسی اُدھیڑ بن میں تھا کہ موقع پر مقیم افسران سے کس طرح ملا جائے لیکن اچانک اُسی طرح ایک اور جیپ آئی اور اُس میں سے بھی اُسی طرح ایک صاحب نکل کر فوراً ریسٹ ہاؤس کے اندر چلے گئے۔

دل کی ہمت

میں نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسٹ ہاؤس کے پاس جانے کی ٹھانی…… بالکل قریب جا کر میں نے دروازے کی جالی میں سے اندر جھانکا۔ میں ایک جھٹکے کے ساتھ واپس ہوا۔ میں نے دیکھا کہ ایک صاحب کمرے کی دری پر چت لیٹے ہوئے ہیں۔ بات کچھ ”الف لیلوی“ ہوتی جا رہی تھی۔

کچن میں ملاقات

میں ریسٹ ہاؤس کی پچھلی جانب گیا تو وہاں کچن میں کھانا پکاتے باورچی سے ملاقات ہوگئی۔ میں نے اپنا مُدعّا بیان کیا تو وہ کہنے لگا: "میں ابھی کھانا لے کر اندر جاتا ہوں۔ آپ بھی میرے ساتھ چلئے گا۔" تھوڑی ہی دیر میں ہم اندر گئے تو غالباً وہی دو صاحب درمیان میں ڈائننگ روم کے بڑے میز پر براجمان تھے۔

چوہدری محمد شریف سے ملاقات

میں نے اپنا لاہور دفتر سے لایا ہوا پروانہ دیا تو وہ صاحب جن کا نام ”چوہدری محمد شریف“ تھا اور نارمل حالت میں بھی شکل سے مِنی فرعون لگتے تھے، دوسرے صاحب کی طرف انگلی سے اشارہ کر کے کہا، "کل سے ان کے ساتھ جانا اور بس!"

کھانے کا وقت

کھانا لگ چکا تھا۔ انگلی کے اشارے سے پھر چوہدری محمد شریف نے کھانا کھانے کی دعوت دی۔ کھانا کھا کر وہ تو دائیں بائیں واقع بیڈ رومز میں چلے گئے، میں وہیں بیٹھا رہا۔ شام کا کھانا بھی وہیں کھایا اور ایک دوسرے ملازم نے میرا بستر اُسی ہال میں ایک کونے میں بچھا دیا۔

صبح کی تیاری

میں صبح سو کر اٹھا تو اُسی ملازم نے باتھ روم تک میری رہنمائی کی۔ وہاں سے فارغ ہو کر ناشتہ کیا اور دوسرے صاحب جن کا نام نامی ”بھا منیر“ تھا، جو لاہور بھاٹی گیٹ کے رہنے والے تھے، ان کے ساتھ جیپ میں سوار ہوگیا۔

زرعی علاقہ میں سفر

یہی کوئی بیس پچیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے ایک زرعی علاقہ میں گاڑی سے اتر گئے۔ ساتھ 2عدد لیبر کے آدمی تھے جن کے پاس ایک Auger (ورما) اور کچھ کپڑے کی تھیلیاں وغیرہ تھیں۔ ”بھامنیر“ آگے آگے چل پڑے۔ اُن کے ہاتھ میں ایک نقشہ تھا۔

مٹی کی جانچ

اُس کی مدد سے وہ کچھ فاصلے طے کر کے رُکے اور بیلداروں کو وہاں سے Auger سے Bore کرنے کو کہا۔ وہ وہاں زمین میں Bore کرتے گئے اور ہر فٹ کی مِٹی کی ایک لائن میں رکھتے گئے اور ساتھ تھیلیوں میں ہر فٹ کی مِٹی بھرتے گئے۔

رجسٹر میں تفصیلات

”بھامنیر“ نے رجسٹر کھول کر مٹی کے ہر سیمپل کو چیک کیا اور رجسٹر میں تفصیل درج کرلی۔ تفصیل میں زمین کی قسم، رنگت، مٹی میں موجود کینکرز کی تعداد اور پھر HCL مٹی پر ڈال کر اُس سے اُٹھنے والے Funes کی Intensity نوٹ کی اور ساتھ ہی جائے وقوع…… گاؤں کا نام، مربع نمبر، کلّہ نمبر وغیرہ اور پھر تھیلیوں میں ڈالے ہوئے مٹی کے سیمپل میں اُن کی تفصیل ایک کارڈ کی صورت میں ڈال دی۔

دیگر مقررہ جگہوں کی جانچ

”بھامنیر“ نے نقشہ ہاتھ میں پکڑا اور رجسٹر بغل میں دبایا اور یہ جا وہ جا اور دوسری مقررّہ جگہ پر جا ٹھہرے اور بیلداروں کو وہی عمل دہرانے کا کہا…… چنانچہ اسی طرح دو اڑھائی بجے تک ”بھامنیر“ سرگرم رہے اور میں منہ اٹھائے ان کے پیچھے پیچھے چلتا رہا۔

خاموشی کا دورانیہ

”بھامنیر“ نے نہ تو مجھ سے کوئی بات کی اور نہ مجھے کام کے متعلق کچھ بتایا۔ واپس آگئے۔ ”بھامنیر“ آتے ہی (ڈرائنگ روم) ہال میں دری پر اوندھے لیٹ گئے اور میں ہکّا بکّا اِدھر اُدھر دیکھتا رہا۔ پھر واش رُوم میں منہ ہاتھ دھو کر کرسی پر بیٹھا رہا۔

کھانے کا وقت دوبارہ

کچھ دیر بعد ”بھامنیر“ بھی اندر بیڈ روم میں چلے گئے اور اُن کے واپس آنے چوہدری محمد شریف بھی دوسرے بیڈ سے واپس آچکے تھے اور باورچی کھانا لے آیا۔ ہم نے کھانا کھایا۔ لیکن بدستور خاموشی کا سماں بندھا رہا۔ پورے سات دن میں اسی طرح پیچھے پیچھے میں اور ”بھامنیر“ آگے آگے چلتے رہے۔

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...