منشیات سے بیزاری کے لیے نوجوانوں کی بیداری ناگزیر ہے: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ
نوجوانوں کی بیداری اور منشیات کی روک تھام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ منشیات سے بیزاری کے لئے نوجوانوں کی بیداری ناگزیر ہے۔ منشیات کی متعدد اقسام تک رسائی عام ہے، لوگ جانے انجانے میں اس روگ میں گرفتار ہو رہے ہیں۔ انہیں دردناک موت سے بچانے کے لئے ماہرین کی مہارت اور مشاورت سے منشیات کی شناخت سہل بنانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ آف تھری کا دم چھلّہ وفاق کی جڑیں کھودنے میں مصروف ہے ، پی ٹی آئی
اینٹی نارکوٹکس فورس کی اصلاحات کی ضرورت
منشیات سے نجات کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اقدامات اور ادارہ کی اصلاحات میں مزید جدت کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اربوں روپے مالیت کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس، سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار
تعلیم اور والدین کا کردار
اپنے ایک بیان میں محمد ناصر اقبال خان نے مزید کہا کہ نصاب تعلیم، اساتذہ اور علماء کی مدد سے طلباء و طالبات کو منشیات کے مضمرات سے آگاہ کیا جائے۔ منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار سماج دشمن عناصر کی چند پیشیوں کے بعد ضمانت پر رہائی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، اس ضمن میں سخت قانون سازی کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ماں باپ اپنے بچوں کو معاشرے کا صحت مند اور سودمند فرد بنانے کے لئے ان کی سرگرمیوں سے چشم پوشی نہ کریں۔
نوجوانوں کے لئے عبرت انگیز بصیرت
منشیات کے عادی افراد کی ابتر حالت والی تصاویر شاہراہوں اور درسگاہوں میں آویزاں کرنے سے نوجوانوں کو یقینا عبرت ہوگی اور وہ منشیات کا زہراستعمال نہیں کریں گے۔








