اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔۔۔۔اِن 3کھلاڑیوں کا وقت گزر چکا :محمد یوسف نے نام بتا دیئے
پرفارمرز کی ضرورت
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔۔۔ اِن 3 کھلاڑیوں کا وقت گزر چکا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے نام بتا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور
محمد یوسف کا اعلان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، محمد یوسف نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم، اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے کیونکہ کمزور ٹیموں کے خلاف بے معنی فتوحات سے کوئی فائدہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام ملکر شکست دیں گے،عطا اللہ تارڑ
بھارت کے خلاف میچ کا نتیجہ
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: اگست میں 190 آپریشنز کیے گئے، کتنے دہشتگرد مارے گئے اور گرفتار ہوئے۔؟ آئی جی خیبر پختونخوا نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
میچ کی تفصیلات
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کھلاڑیوں کی کارکردگی
میچ میں شاداب خان نے 1 اوور میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17 رنز دیئے، شاہین آفریدی نے 2 اوورز میں 31 رنز دے کر 1 وکٹ لی جبکہ بابر اعظم صرف 5 رنز سکور کرسکے۔








