عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا اعلان
عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے میں مکمل کنٹرول
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لان) عارف حبیب گروپ کنسورشیم نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) میں حکومت کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص بھی خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد قومی فضائی کمپنی کا مکمل اختیار اس کے پاس آ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی صادق آباد پہنچ گئے
نجی حیثیت میں کام کرنے کا عزم
عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر شاہد علی حبیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 100 فیصد حصص کی خریداری کے بعد یہ مکمل طور پر نجی حیثیت میں کام کر سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کر گئے
معاہدہ کی تفصیلات
انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ’کنسورشیم نے اپنے ذہن بنا لیا ہے کہ اس نے 25 فیصد باقی ماندہ حصص بھی خریدنے ہیں۔ ان کے مطابق اپریل میں یہ فیصلہ لینا ہے اور اس کے بعد اگلے 12 مہینے میں اس کی ادائیگی کرنی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: 2019 میں بالاکوٹ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے جن ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ان میں سے ایک کے قریب کونسی بھارتی اہم شخصیت موجود تھی؟ بڑا انکشاف ہوگیا
پی آئی اے کی سرکاری کنٹرول سے آزادی
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے 100 فیصد حصص کی خریداری کے بعد یہ مکمل طور پر نجی حیثیت میں کام کر سکے گی یعنی ائیر لائن کا مکمل کنٹرول نجی شعبے کے پاس ہو گا اور ائیر لائن سرکاری نامزد ارکان سے آزاد ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 12 سال کا پاکستانی بچہ جو امریکی یونیورسٹی میں ٹیچر بھی ہے، چھوٹی سی عمر میں بڑے بڑے کام کر لیے۔
حصص کی خریداری کا پس منظر
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کے عوض 75 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجی کاری کا مقصد خسارے میں جانے والی فضائی کمپنی کو عملی تنظیمِ نو، طیاروں کے بیڑے میں توسیع اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری کے ذریعے منافع بخش بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ کار سوار شہری کو ناکے پر روکنا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا
باقی حصص کی خریداری کی مہلت
گزشتہ دسمبر میں 75 فیصد حصص کی نجکاری کے بعد حکومت نے کنسورشیم کو باقی حصص کی خریداری کے لیے 90 روز کی مہلت دی، جن کی مالیت تقریباً 45 ارب روپے بتائی گئی ہے اور آخری تاریخ اپریل کے اختتام پر مقرر ہے۔ جنوری میں طے پانے والے معاہدے کے تحت رقوم کی منتقلی کے لیے 12 ماہ کی مدت رکھی گئی ہے، جس سے اسے قابلِ عمل قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کا سرکاری اعزازات واپس کرنے کا اعلان
کامیاب کنسورشیم کی تفصیلات
کامیاب کنسورشیم میں فاطمہ فرٹیلائزر 34.1 فیصد، فوجی فرٹیلائزر کمپنی 33.9 فیصد، لیک سٹی 16 فیصد، اور دی سٹی سکول کے ساتھ اے کے ڈی گروپ 16 فیصد شامل ہیں۔
پی آئی اے کی بہتری کے منصوبے
شاہد علی نے بتایا کہ پی آئی اے کی بہتری کے منصوبے میں سروسز، جن میں سٹاف اور ٹکٹنگ کی بہتری اور سیفٹی اور سکیورٹی کو بہتر بنانا شامل ہے۔








