نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
خوفناک ٹریفک حادثہ نوشہرو فیروز میں
نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی شاہراہ پر ناگو شاہ ناکہ سٹاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سولنگی برادری سے ہے۔ کار سوار لاڑکانہ سے کراچی کی طرف جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امارات نے امریکہ کے ساتھ مل کر یمن میں فوجی کارروائی کی تردید کردی
حادثے کی تحقیقات
حکام کے مطابق میتیں نوشہرو فیروز ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
قصور میں دوسرا حادثہ
دوسری جانب قصور میں رائیونڈ روڈ جبومیل سٹاپ کے قریب بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں طالبہ جاں بحق، جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔
ریسکیو کی کارروائیاں
ریسکیو حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار بہن اور بھائی کالج جا رہے تھے، ریسکیو نے نعش اور زخمی کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا۔








