گوجرانوالہ؛ خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، مقتولہ کی 3 سالہ بیٹی کو بھی قتل کرنے کا اعتراف
گوجرانوالہ میں خاتون اور بیٹے کا قتل
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) میں خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے خاتون کی 3 سالہ بیٹی کے قتل کا بھی اعتراف کر لیا، جس کی نشاندہی پر بچی کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کو 90دن میں لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر،میٹرک ، ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز اور 2ہزار اقلیتی طلباءکیلیے بھی خوشخبری
ملزم کا اعتراف
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، دوران تفتیش ملزم نے 14 سالہ ایک اور لڑکے کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمتِ رفتہ کا چراغ، ممتاز راٹھور اور فیصل راٹھور کا منفرد مقام
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ خاتون کا محلے دار ہے۔ عالم چوک کی رہائشی خاتون 5 روز قبل اپنے 2 بچوں سمیت گھر سے نکلی تھی۔ ملزم نے تیز دھار آلے سے خاتون اور اس کے بیٹے کو قتل کیا اور بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔ ملزم نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں اور فرار ہو گیا۔
ملزم کی گرفتاری
پولیس کے مطابق، قتل کے بعد ملزم لاہور سے ٹرین میں سوار ہو کر کراچی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ٹرین عملے کو ملزم کی تصویر بھیجی گئی تو ملزم کی شناخت ہو گئی۔ شناخت کے بعد ملزم کو ٹرین میں ہی گرفتار کر لیا گیا۔








