پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کرایوں میں اضافے کا اعلان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ملک بھر میں مال برداری کے کرایوں میں 3 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز کا کامیاب آپریشن، 7 سالہ بچے کے معدے سے بال اور جوتے کا تسمہ برآمد کرلیا
وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابلِ مذمت ہے اور اس کے اثرات ہر پاکستانی پر مرتب ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 5 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی سکلز کو اپ گریڈ کریں گے، شزا فاطمہ
ٹرانسپورٹ سیکٹر کے اخراجات
انہوں نے کہا کہ ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے اخراجات میں براہِ راست اضافہ ہوتا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو جاتا ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناسا کے خلا بازوں نے خلائی سٹیشن سے ووٹ ڈال کر اپنی رائے کا اظہار کیا
حکومت پر الزامات
ملک شہزاد اعوان نے الزام عائد کیا کہ حکومتیں ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں، جبکہ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی
ماضی کے معاہدات
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل کی گئی ملک گیر ہڑتال کے دوران وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور وفاقی وزیر مواصلات نے جو معاہدے کیے تھے، ان پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا، اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے کئے گئے وعدے بھی پورے نہیں کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
آئندہ کی کارروائیاں
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ٹرانسپورٹرز سے کئے گئے وعدوں پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو ایک بار پھر ملک گیر پرامن ہڑتال کی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عائد ہوگی۔
حکومت سے مطالبات
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہڑتال کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔








