پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، بیرسٹر گوہر
دھرنے کی صورتحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن نے خیبرپختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کردیئے۔ تاہم اپوزیشن اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چوتھے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا مطالبات کی منظوری تک ارکان جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے ساتھ لڑائی، پاکستان کے 12 جوان شہید، 27 زخمی، ایک اہلکار لاپتہ ہے، طالبان کے 274 مارے جا چکے، 18 چوکیاں ہمارے قبضہ میں ہیں: پاک فوج
بنیادی مطالبات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کررہے۔ عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔ عمران خان کے دوبارہ چیک اپ کا سنا ہے، مگر رپورٹ سامنے نہیں آئی اس لیے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ بانی کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں فائل نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا
دھرنے کی تفصیلات
واضح رہے کہ ٹکا خان ثانی اپوزیشن نے خیبرپختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کردیئے ہیں۔ تاہم اپوزیشن اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چوتھے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ ارکان کو بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں میڈیکل رپورٹ جمع ہونے کا انتظار ہے۔ قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی تک ذاتی معالجین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ کردیا، کہا قوم کو اطمینان تب ہوگا جب بانی کا چیک اپ ذاتی معالج کریں۔ ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کرادی جائے، یہی ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔








