غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
راولپنڈی کی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف غیر حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شی جن پنگ، پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو میں داخل ہوئے، بھارت کو دعوت نہ ملی، عالمی میڈیا پر بھرپور کوریج
مقدمے کی سماعت
روزنامہ جنگ کے مطابق، علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور تمام شراکت داروں کا شکریہ، اب ہدف کیا ہونا چاہیے؟
عدالت کے ریمارکس
عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے دائر کردہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ "ٹرائل پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے، غیر حاضری کی کوئی معقول وجہ نہیں، ملزمہ کی غیر ذمے داری کی وجہ سے گواہان کو 37 مرتبہ پیش ہونا پڑا ہے۔"
پیش رفت اور ہدایات
عدالت نے وارنٹِ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے ایس پی راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔








