تحریک انصاف نے پارلیمنٹ لاجز میں دھرنا ختم کردیا
تحریک انصاف کا دھرنا ختم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کے پی ہاؤس کے بعد تحریک انصاف نے پارلیمنٹ لاجز میں دھرنا ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی
پارلیمنٹ ہاؤس کی ہدایت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی، اپوزیشن اتحاد کچھ دیر میں نئی حکمت عملی کا اعلان کرے گا۔
خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر دھرنا
قبل ازیں خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کا دھرنا اچانک ختم ہوگیا۔ دھرنے کے شرکا باہر سڑک سے اٹھ کر خیبرپختونخوا ہاؤس کے اندر چلے گئے۔ منسٹرز انکلیو، ججز کالونی اور پنجاب ہاؤس جانے والے تمام راستے بھی کھول دیئے گئے۔








