فیصل وڈا پانچ سو سیاستدانوں کے ساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے چمچوں کڑچھوں کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کریں!، فوادچوہدری
پاکستانی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست
لاہور (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد فیصل واوڈا سے دلچسپ اپیل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں، نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا
فواد چوہدری کی اپیل
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ فیصل واڈا سے اپیل ہے کہ پانچ سو سیاستدانوں کے ساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے چمچوں کڑچھوں کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں!
میچ کی تفصیلات
واضح رہے گروپ اے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔








