چولستان جیپ ریلی خطے کے لیے اہم، ثقافتی رونقیں بحال ہوگئیں: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب

تقافت اور سیاحت کی بحالی

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پنجاب میں ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے رونقیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری

چولستان جیپ ریلی کی تقریب

چولستان جیپ ریلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 سال بعد بسنت منائی گئی جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، نوازشریف کی خواہش تھی کہ پنجاب اور لاہور میں بسنت دوبارہ بحال ہو اور مقامی ثقافت کو فروغ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: ہارس اینڈ کیٹل شو تقریبات پر 1 ارب 90 کروڑ روپے کا تخمینہ

مقامی ورثے کی اہمیت

انہوں نے چولستان جیپ ریلی کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں دیگر ممالک کے ڈرائیورز نے بھی شرکت کی، جو اس کی بین الاقوامی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ایسے مقامی میلوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے روزگار کے مواقع بھی بڑھتے ہیں۔ نواز شریف کو اپنی ثقافت، ورثے اور چولستان سے خاص محبت ہے اور انہوں نے اس خطے کی ترقی کیلئے نمایاں کام کیے جو سب کے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سمہ سٹہ، چھوٹا، غیر معروف اور تھکا ماندہ ریلوے جنکشن ہے، اب تو شاید اسے کوئی جانتا بھی نہ ہو، تقسیمِ ہند سے قبل اس پر خوب رونق ہوتی تھی۔

دراؤڑ فورٹ کی ترقی

انہوں نے کہا کہ دراوڑ فورٹ پہلے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا تاہم اب وہاں بہترین کام کروایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پوری دنیا کیلئے سیاحت کے دروازے کھول رہی ہیں اور ان کے وژن کے مطابق تمام تاریخی مقامات کو بحال کیا جائے گا۔ نوجوان نسل انٹرنیٹ پر دیگر ممالک کی ثقافت دیکھتی ہے تاہم بسنت کے 3 دن نوجوان اپنی ثقافت سے جڑے رہے، پنجاب حکومت عوام کو ان کی ثقافت واپس لوٹا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی قانون کو نہیں مانتا، ہر ملک میں فوجی کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں: ٹرمپ

اگلے سال کی جیپ ریلی

انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ اگلے سال چولستان جیپ ریلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز خود آئیں گی۔ چولستان اوردراوڑ کے عوام کے ساتھ مل کر اس فیسٹیول کو کامیاب بنایا گیا، فیصل حسن شادی خیل کے جذبات کو سمجھتی ہوں، فیصل حسن شادی خیل نے بدقسمت حادثے کے بعد ریس میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

قانون سازی اور تحفظ

صوبائی وزیر نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی میں اے ایس آئی شہید ہوئے، ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جیپ ریلی میں حصہ لینے والوں کیلئے قانون سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے، آئندہ جو بھی جیپ ریلی میں شرکت کرے گا اس کو بالکل تحفظ دیا جائے گا۔

سیاحت کی نئی حکمت عملی

مزید برآں، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلی بار ٹورازم اتھارٹی قائم کی گئی ہے تاکہ سیاحت کے شعبے کو منظم انداز میں فروغ دیا جا سکے۔ پورے محکمہ ٹورازم کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شاباش دیتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی رونقیں دوبارہ بحال کردی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...