بہاولپور میں 21 ویں چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل خالد حمید نے جیت لیا
21st Cholistan Jeep Rally Title Winner
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 21 ویں چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل خالد حمید نے جیت لیا۔
Pre-Pared A Category Results
تفصیلات کے مطابق پری پئیرڈ اے کیٹیگری میں خالد حمید نے مجموعی طور پر 452 کلومیٹر کا ٹریک 3 گھنٹے 54 منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کیا۔
حسین آصف دوسری پوزیشن اور صاحبزادہ سلطان تیسرے نمبر پر رہے۔
Other Categories
پریپئرڈ بی کیٹیگری میں عرفان میاں 4 گھنٹے 23 منٹ اور 45 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے فاتح قرار پائے۔
پری پئیرڈ سی کیٹگری میں فلک شیر خان اور ڈی کیٹیگری میں ظفر بلوچ نے میدان مار لیا۔
Award Ceremony
تقریب تقسیم انعامات میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے شرکت کی اور شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔








