لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، بانی کی رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ
چیف جسٹس کو وکیل کا خط
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کے وکیل عبداللطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا، جس میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ لمحے اسی کمرے میں گزارے جہاں عمران خان نے قیام کیا تھا، ساری رات آگ کے گرد بیٹھے یاروں دوستوں کو یاد کرتے اور قہقہے لگاتے رہے
بنیادی سہولیات کی کمی
روزنامہ جنگ کے مطابق خط کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنے کی اجازت دی جائے، بانی کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا جوہری نظریہ میں نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں، نئے سپریم لیڈر کے موقف کے انتظار میں، ایرانی وزیر خارجہ
خاندانی تشویش
متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلِ خانہ اور عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے، بیماری کے دوران بھی انہیں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، عدالتی حکم پر ان کا طبی معائنہ ہوا لیکن اہلِ خانہ کو لاعلم رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے حملے کی پیشگی اطلاع سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
خفیہ طبی معائنے کی تشویش
لطیف کھوسہ نے خط میں لکھا ہے کہ دعویٰ کیا گیا کہ اہلِ خانہ اور پارٹی قائدین کو بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے، جبکہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ و پارٹی قیادت کو طبی معائنے کے وقت بلانے کا دعویٰ بالکل غلط ہے۔
خدشات میں اضافہ
خط کے مطابق اہلِ خانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنے نے کئی خدشات کو جنم دیا ہے، طبی معاملے سے اہلِ خانہ کو باہر رکھنے سے پریشانی اور خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔








