کراچی کے وسائل سے اسلام آباد جگمگا رہا ہے: خالد مقبول صدیقی
کراچی کے وسائل کی صورتحال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے وسائل سے اسلام آباد جگمگا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ہے، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، چودھری شجاعت حسین
تعلیمی معیشت کا دور
نجی خبررساں ادارے جنگ کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسائل اور ذرائع تعلیم موجود نہیں، ہم ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں کہ تعلیمی معیشت کا دور ہے۔
بچوں کی تعلیم کا بحران
خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ڈھائی سے 3 کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ ایسے حالات میں بھی کراچی کے وسائل سے اسلام آباد جگمگا رہا ہے۔








