پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا، نظر ثانی کرنے کا مطالبہ
پاکستان پیپلز پارٹی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، لاہور میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا
قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرول 5 اور ڈیزل 7 روپے 32 پیسے مہنگا کرنا عوام دشمن فیصلہ ہے۔ رمضان سے قبل عوام پر مہنگائی کا پٹرول بم گرا دیا گیا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
حکومت کی دوہرے معیار کی پالیسی
شازیہ مری نے کہا کہ وفاق ایک جانب رمضان پیکیج دے رہا ہے تو دوسری طرف اضافی مہنگائی کا تحفہ بھی۔ مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی بندر عباس پر دھماکہ
اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول، ڈیزل مہنگا کر کے رمضان المبارک میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا راستہ ہموار کیا گیا۔
حکومت کے لیے مشورہ
ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کو مشورہ ہے کہ عوام کی مشکلات بڑھانے کے بجائے بیروزگاری، مہنگائی و معاشی بحران کے خاتمے پر کام کرے اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔








