پاکستان مسلم لیگ (ن) جرمنی کی جانب سے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کے اعزاز میں عشائیہ

عشائیے کا اہتمام

میونخ (ویب ڈیسک) جرمنی کے شہر میونخ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) جرمنی کے زیرِ اہتمام وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کا رینک حاصل کرنے والا تاحیات یونیفارم میں رہے گا، مجوزہ آئینی ترمیم

شرکاء کی حمایت

تقریب کے دوران شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور موجودہ حکومت کی مثبت اور عملی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملکی ترقی اور قومی مفاد کے لیے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کی پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہد خٹک کو عمران خان سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی

شرکاء کی فہرست

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) جرمنی کے صدر رانا لیاقت علی، چیئرمین حافظ عبدالرحمان، سرپرستِ اعلیٰ راشد غوری، سیکرٹری انفارمیشن حافظ محمد عمران ضیاء، صدر صوبہ بایئرن و تھورنگن ڈاکٹر اورنگزیب جھٹول، سیکرٹری جنرل صوبہ بایئرن ذیشان عاطف، نوجوان رہنما سعود بن نعمان، رانا ساجد، سمیع اللہ سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

اختتام اور عزم

تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے پارٹی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان کی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...