بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنیں کل بنی گالہ میں اہم پریس کانفرنس کریں گی، شیخ وقاص اکرم
پریس کانفرنس کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، نورین نیازی، ڈاکٹر عظمیٰ کل بروز منگل بوقت 3 بج کر 30 منٹ پر بنی گالہ میں اہم پریس کانفرنس کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دیا جائے: سی ای او لیسکو و دیگر عہدیداران کا سیمینار سے خطاب
پریس کانفرنس کی تفصیلات
ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس ڈاکٹر نوشیروان برکی بھی ہمراہ ہوں گے۔
دعوت نامہ
دعوت نامہ
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، نورین نیازی، ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر نوشیروان برکی کل بروز منگل بوقت تین بج کر تیس منٹ پر بنی گالہ قائد عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اہم پریس کانفرنس کرینگے۔
آپ سے براہ راست کوریج کی استدعا ہے۔…— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) February 16, 2026








