سولر صارفین کے لیے اچھی خبر ۔۔۔نیپرا نے ترمیم شدہ نیٹ میٹرنگ ریگولیشن پر شراکت داروں سے رائے طلب کر لی
نیپرا کی نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشن پر رائے طلب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ترمیم شدہ نیٹ میٹرنگ ریگولیشن پر شراکت داروں سے ایک ماہ کے اندر رائے طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی میں اتنی دلیری سے گفتگوکرتے نہیں سنا تھا، سفید پوش بابے کی بات ختم ہوئی، ہر طرف سناٹا تھا، شرمندگی سے رنگ فق،کچہری ختم، نظریں جھکی تھیں
پرانے صارفین کے حقوق کی حفاظت
سما ٹی وی کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین کے ریٹ اور کنٹریکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ موجودہ صارفین کو نیٹ بلنگ کے بجائے نیٹ میٹرنگ کی سہولت بدستور حاصل رہے گی۔ پرانے صارفین کا سات سالہ معاہدہ اور بائی بیک ریٹ بھی برقرار رہے گا اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔
نئے صارفین کے لئے نئے ریگولیشنز
دوسری جانب نئے صارفین پر نئے ریگولیشنز اور نیٹ بلنگ سسٹم کا اطلاق ہوگا۔ نئے صارفین کا کنٹریکٹ 5 سال ہوگا اور بائی بیک ریٹ نیشنل ایوری ٹیرف ہوگا۔








