میٹنگ ہو رہی ہے کہ پارٹی کے فیصلے عمران خان کی فیملی کرے گی یا محمود خان اچکزئی کریں گے، جنید اکبر خان
پی ٹی آئی کی اہم میٹنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پارٹی کی میٹنگ اسی لیے منعقد کی گئی ہے تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ اہم امور کا اختیار عمران خان کی فیملی کرے گی یا محمود خان اچکزئی۔
یہ بھی پڑھیں: قوانین کی خلاف ورزی پر 33 نجی سکولز کی رجسٹریشن منسوخ، 10 پر جرمانے عائد
دھرنے کا مستقبل
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ دھرنا جاری رکھنا ہے یا نہیں، اس حوالے سے بھی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہو گا۔ راستے بند کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ ہم نے انہیں بٹھایا نہیں تو اٹھائیں گے کیوں۔ عمران خان کے لیے جو بھی نکلتا ہے، ہم اسے سپورٹ کرتے رہیں گے۔
سوشل میڈیا بحث
میٹنگ اس لیے ہو رہی ہے کہ پارٹی کے فیصلے عمران خان کی فیملی کرے گی یا محمود خان اچکزئی کریں گے۔۔۔۔۔۔۔راستے بند کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ ہم نے انھیں بٹھایا نہیں تو اٹھائیں گے کیوں ۔۔۔جنید اکبر خان pic.twitter.com/SPXjtGsvl2
— Farzana Ali (@farzanaalispark) February 16, 2026








