محکمہ موسمیات نے پہلے روزے سے متعلق پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی : سلمان رفیق
چاند کی رویت کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔ 29 شعبان 1447 ہجری بروز بدھ چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے تینوں ملزمان 35 سے زائد مقدمات میں مطلوب نکلے
فلکیاتی پیرامیٹرز
فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے، چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہوگی اور 18 فروری کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہو گی۔
غروب آفتاب اور چاند کی رویت
ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہو گا، جس سے چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ بیشتر حصوں میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔








