قومی کرکٹر عماد وسیم نے دوسری شادی کر لی، سابقہ اہلیہ نے تقریب کی ویڈیو پوسٹ کر کے دوسری بیوی کو اپنا’گھر اجاڑنے والی خاتون قرار دے دیا
عماد وسیم کی دوسری شادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر عماد وسیم نے دوسری شادی کر لی۔ عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عماد وسیم کی دوسری شادی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے سخت الفاظ میں اپنا مؤقف بھی بیان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا
ثانیہ اشفاق کا مؤقف
اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اب سب نے حقیقت دیکھ لی ہے۔ ثانیہ اشفاق کے مطابق گھر اجاڑنے والی خاتون نے کبھی میرے بچوں کے بارے میں نہیں سوچا اور دھوکہ دینے والا شخص آخرکار بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے لیے انصاف چاہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں 64 اور قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار
سوشل میڈیا پر رائے
سابق اہلیہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں، جہاں صارفین اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ تاہم عماد وسیم کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
انسٹاگرام ویڈیو








