اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو۔۔۔؟ اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھنے سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھنے سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزاکا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ، وزیر مملکت برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد الفضل المزروعی سے ملاقات

دھرنے کا مقصد

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب میں پیسے کمانے کے خواہشمند صارفین کے لیے نئے ذرائع متعارف

اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے کسی عہدیدار کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی، دھرنا جاری رکھا جانا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے بھی کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب تک عمران خان سے کوئی پارٹی عہدیدار نہیں ملتا ہم دھرنا جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متوقع تحریک عدم اعتماد ؛پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے مہلت دیدی

اپوزیشن کی میٹنگ

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ آج اپوزیشن کی میٹنگ میں علامہ ناصرعباس اور بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹیرینز کو بریف کیا، پارٹی کی مرکزی قیادت کی مشاورت جاری ہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اپنے معالج کی ملاقات کروائی جائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو دھرنا مسلسل جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی : لبنان اور اسرائیل پہلی میٹنگ کرنے پر رضامند، مذاکرات کہاں ہونگے ۔۔۔؟ جانیے

خیبرپختونخوا کے رہنما کا بیان

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر بھی پی ٹی آئی رہنما دھرنا جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ٹیکس جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔

احتجاج کا چوتھا دن

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کا آج چوتھا روز ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری ہیں۔

عمران خان کی طبی رپورٹ

دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا معائنہ 15 فروری 2026 کو کیا گیا، پروفیسرز پر مشتمل ماہر امراضِ چشم کے میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...