ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (March 21 - April 20)
غصہ قابو میں رکھیں ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ کی رضا ہے۔آپ کے غصہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اور جو لوگ آج خاص طور پر حکمت عملی سے چلیں گے وہی کامیاب رہے گے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حرا مانی کا دلہن بن کر رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
برج ثور (April 21 - May 20)
دل اور دماغ دونوں قابو میں رکھیں۔آپ غلط سوچ رہے ہیں اور شاید غلط سمت ہی جا رہے ہیں اس وقت ذرا سی غلطی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے خیال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی بچیاں یا تو بچے پیدا کررہی ہیں یا بندوقیں اٹھا رہی ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
برج جوزہ (May 21 - June 20)
آپ چاہ کر بھی اپنے مسئلے سے نہیں نکل رہے۔اس وقت پریشانی اور ڈپریشن کا سخت شکار ہیں، صدقہ دیں اور حسبنا اللہ ونعیم الوکیل کا ورد شروع کریں بہتری آ جائے انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں حکومت کی خواہش نہیں، بس ہمارا آئین واپس کر دیں ورنہ پھر ہم عوام منظم کریں گے، محمود خان اچکزئی
برج سرطان (June 21 - July 20)
ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے اور جس جگہ خواہش ہے وہ پوری ہو سکتی ہے، جو لوگ کسی بھی انکوائری و مقدمے وغیرہ کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اس سے نکل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9مئی اور بھارتی جارحیت میں زیادہ فرق نہیں ، مریم نواز
برج اسد (July 21 - August 21)
آپ لاکھ ہاتھ پاﺅں مارنے کے بعد بھی کچھ حاصل نہیں کر پا رہے تو استخارہ کریں ضرور کسی جگہ کوئی غلطی ہے جو رکاوٹ بنی ہوئی ہے اس کو دور کرنے سے ہی کچھ حاصل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کو اسلام قبول کر کے نکاح کرنے والی سکھ خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا
برج سنبلہ (August 22 - September 22)
آپ کو کوئی چکر دینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے، اپنا بھی ہو سکتا ہے اور غیر بھی، بے حد محتاط ہو کر چلنا ہے اور آج آپ اپنے پیسے اور عزت دونوں کی حفاظت پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کا جو لیڈر مذاکرات کی بات کرتاہے وہ عمران خان کا ساتھی نہیں ہے: علیمہ خان
برج میزان (September 23 - October 22)
آپ کو ان دِنوں سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے اور یہ صورتحال ابھی 14 یوم تک برقرار رہ سکتی ہے۔آپ فی الحال جیسے تیسے وقت گذاریں اور آج جھگڑے سے گریز لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت
برج عقرب (October 23 - November 22)
جن لوگوں نے وراثتی امور میں حکمت سے کام لیا وہ کامیاب ہیں، اس وقت اسی وجہ سے بھی آپسی تعلقات میں خرابی کا اندیشہ ہے اور خاندان والے بھی سخت مخالفت پر اُتر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کا راج، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند
برج قوس (November 23 - December 20)
آپ کی ایک خواہش آج پوری ہونے کا امکان ہے، آپ کافی دِنوں سے جس جدوجہد میں لگے ہوئے تھے اُس میں بھی کامیابی کے امکانات واضع ہیں جو لوگ بندش میں تھے آزاد ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد کی آج افغانستان روانگی، دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی
برج جدی (December 21 - January 19)
آپ لاکھ ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں مگر مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے۔ اس کے لئِے استخارہ کرنا ہو گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس جگہ پر رکاوٹ ہے۔ بظاہر تو جکڑن محسوس ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ شہر جہاں بھکاریوں کو بھیک دینے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان کردیا گیا
برج دلو (January 20 - February 18)
دِل قابو میں نہیں رہتا اور دماغ پر فضول اور بعض اوقات گندے خیالات کا غلبہ سوار رہتا ہے، دِل کو پکڑیں اور کثرت سے درود شریف کا ورد کریں تاکہ ان سے نجات مل سکے۔
برج حوت (February 19 - March 20)
آپ چاہ کر بھی اپنے حالات بدلنے میں ناکام ہیں۔ اب تو آپ کو صرف دعا سے کام لینا ہو گا۔ دو رکعت نماز توبہ پڑھ کر گناہوں کی معافی مانگیں پھر دِل لگا کر دُعا کریں۔








