سری لنکن صدر کا پاکستانیوں کے لیے ویزا مشکلات فوری ختم کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کا کھیل کے لئے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم اور کرکٹ بورڈ کا شکریہ

وزیر داخلہ کی شکایت اور صدر کا ردعمل

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کو ویزہ میں مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر سری لنکن صدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کو تمام لسٹوں سے نکالنے کا حکم دیا۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتانی مٹی کی نہیں ممدانی کی کہانی۔۔۔ لیڈر اُجلا ہو اور عوام پیچھے ہوں تو ہر دیوار گر جاتی ہے۔۔۔ ستمبر ستمگر ہوا کرتا تھا، ہم نے نومبر میں میدان سجا لیا

وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت

سری لنکن صدر نے کہا کہ سری لنکا کی وزیراعظم کو بہت جلد پاکستان کے دورے پر بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا اساتذہ کی تنخواہیں اور پنشن سے کٹوتی روکنے کا حکم

ملاقات میں دیگر امور پر گفتگو

ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور فورسز کی مشترکہ ٹریننگ کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے پاک سری لنکا تعلقات کے فروغ کیلئے سری لنکن صدر کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم علی خان نے ’قائد اعظم الفلاح امیچر گالف چیمپئن شپ‘ اپنے نام کر لی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتظامات

محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سری لنکن صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ پہنچایا۔ دوران ملاقات وفاقی وزیر داخلہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے شاندار انتظامات اور پاکستانی وفد کی میزبانی پر سری لنکن صدر کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پوسٹس پر کمنٹ کرنے کے باعث دو پڑوسیوں میں جھگڑا

تعلقات کی مضبوطی کا عزم

سری لنکن صدر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے خیر سگالی جذبے کی تعریف

سری لنکا کے صدر نے کولمبو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...