خدا کیلئے اپیلیں سنی جائیں، بے گناہوں کو انصاف دیا جائے: شیخ رشید
شیخ رشید احمد کی اپیل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خدا کیلئے اپیلیں سنی جائیں، بے گناہوں کو انصاف دیا جائے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علیمہ خان جس ڈاکٹر کا نام تجویز کر رہی ہیں اسے بانی کی میڈیکل ٹیم میں شامل کیا جائے، اس ڈاکٹر کا نام شامل کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے آپ سے ایماندارانہ رویہ اختیار کرنا آسان نہیں، اکثر خواتین معاشرے کی جانب سے ملنے والے پیغامات اپنا لیتی ہیں اور ویسا ہی طرز عمل اپنا لیتی ہیں
جیلوں کی صورت حال
انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسولؐ کے واسطے اپیلیں سنی جائیں، جیلوں میں لوگ مر چکے ہیں اور کئی افراد کو 40، 40 سال کی سزائیں سنائی گئی ہیں، میرے بھتیجے راشد شفیق کو بے گناہ سزا دی گئی، شیخ راشد اس وقت موجود ہی نہیں تھا اور اس نے فیصل آباد دیکھا تک نہیں تھا، اس کے باوجود اسے چالیس سال قید کی سزا دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کا ججز کی روزانہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ، خصوصی سافٹ ویئر تیار
ملک کی معاشی صورت حال
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، خرید و فروخت کا نظام ٹھپ ہو چکا ہے، ملک پر رحم کیا جائے اور عام آدمی کے حالات بہتر بنائے جائیں۔
رمضان المبارک میں خصوصی ریلیف
سابق وفاقی وزیر نے رمضان المبارک کے حوالے سے کہا کہ روزے کی اہمیت، اس کی نیکی اور اس کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب طبقے کے لئے خصوصی ریلیف اور رعایت کا اعلان کیا جائے۔








