پنجاب حکومت کا 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کی رمضان امداد کا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کی طرف سے ڈائیلاگ کیلئے تیار ہوں، آئیں الیکشن اصلاحات، فنڈز کی تقسیم پر بات کریں: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ’’پیشکش ‘‘

وزیراعلیٰ کا اجلاس میں بیان

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگہبان رمضان پروگرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمت اور رحم کا مہینہ ہے، دنیا بھر میں رمضان المبارک عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی ویز کے پل گرانا کون سے حقوق ہیں؟ سکول کالج بینکس جل رہے ہوں تو پھر محرومی کا بیانیہ نہیں بنتا: طلال چودھری

قیمتوں کا کنٹرول

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رمضان کی آمد پر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، جبکہ دنیا میں رمضان کی آمد پر خصوصی بچت کاؤنٹر لگائے جاتے ہیں، مخیر حضرات مل کر رمضان میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ کمشنرز، ڈی سیز، پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ستھرا پنجاب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کی ٹیم کل کھلی کچہر ی لگا ئے گی، سر کا ری اداروں کیخلا ف شکا یات کا مو قع پر ازالہ کیا جائیگا

راشن کی تقسیم کا نظام

ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں لائنوں میں لگا کر لوگوں کو راشن دیا جاتا ہے، کوشش ہے اس بار رمضان میں مستحق لوگوں کو خود چل کر حکومت کے پاس نہ آنا پڑے، تقریباً 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ دیئے جا رہے ہیں، اب تک 4 لاکھ رمضان نگہبان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ خریدنے کے بعد پنجاب حکومت کے اخراجات میں اضافہ ہونے لگا

نگہبان کارڈ کی تفصیلات

مریم نواز نے کہا کہ رمضان نگہبان کارڈ مستحق خاندانوں کی دہلیز تک پہنچایا جا رہا ہے، جس سے 10 ہزار روپے کا راشن خریدا جا سکتا ہے، کارڈ کی ایکٹیویشن کی ضرورت نہیں، 9 ہزار 200 اے ٹی ایم مشینوں سے کیش نکلوایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے ایشیاء کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، راشد خان قیادت کریں گے

شکایات کے اندراج کا طریقہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی کریانہ سٹوروالا اضافی پیسے مانگے تو فوراً شکایت درج کروائیں، پنجاب پولیس آپ کی شکایت پر فوراً ایکشن میں آئے گی، یہ 10 ہزار روپے آپ کی امانت ہیں، سہولت بازاروں میں بھی کارڈ کے استعمال کی سہولت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیوی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار، کابینہ نے فیصلہ کرلیا

مسیحی کمیونٹی کو بھی امداد

انہوں نے کہا کہ مسیحی بہن، بھائیوں کے روزے بھی ہمارے ساتھ شروع ہو رہے ہیں، مسیحی کمیونٹی کو بھی 10 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نہ صوبائی کنٹرول اور نہ ہی وفاقی کنٹرول، کراچی کا اختیار صرف کراچی کے شہریوں کے پاس ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی

ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، اس حوالے سے پیرا فورس کو ہدایات جاری کر دی ہیں، پیرا فورس کے اہلکار پورے پنجاب میں موجود ہوں گے، رمضان میں پیرافورس کا کام صرف پرائس کنٹرول کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی قیادت میں جب وفاقی دارالحکومت پہ حملہ ہوتا ہے، اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہو رہی ہوتی ہے، خواجہ محمد آصف

سہولت بازاروں کا قیام

مریم نواز نے کہا کہ تمام جگہوں پر سہولت بازار فعال کر دیئے ہیں، جن کی جیب تنگ ہے وہ بھی رمضان سہولت بازاروں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، رمضان میں مخیر حضرات خود سے دسترخوان کا اہتمام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔

مخیر حضرات کی شرکت

تمام ڈسٹرکٹس کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں کہ مخیر حضرات کی لسٹ بنائیں، مخیر حضرات کو پنجاب حکومت کی جانب سے سرٹیفکیٹ ملے گا، پنجاب کی 147 تحصیلوں میں 300 دسترخوان مخیر حضرات خود لگائیں گے۔

ثقافتی تہوار کی کامیابی

پنجاب کے ثقافتی تہوار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ بسنت کے تہوار پر بہترین نظم وضبط کا مظاہرہ کیا گیا، بسنت پر نظم وضبط کو جس طرح یقینی بنایا گیا ایسی مثال نہیں دیکھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...