عدالت نے قتل کی کوشش سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محسن شاہنواز رانجھا کے قتل کی کوشش اور دیگر مقدمات میں پولیس کو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا، بانی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، عوامی شکایات پر فوری کارروائی
مقدمات کی سماعت
روزنامہ جنگ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں محسن شاہنواز رانجھا کے قتل کی کوشش سمیت دیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشنز فراہم کرنے کی اجازت، 20 ہزار روپے سکیورٹی فیس مقرر
گرفتاری کی روک تھام
عدالت نے قتل کی کوشش سمیت دیگر مقدمات میں 18 فروری تک متعلقہ مقدمات میں پولیس کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری، کس کو کہاں تعینات کر دیا گیا؟ جانیے
عدالت میں پیشی
آج کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، عدالت نے اگلی سماعت میں انہیں عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم آگرہ قلعہ میں تھے،اسکاشیش محل بھی لاہور قلعے کے شیش محل جیسا تھا، سمن برج کے قریب شہنشاہ جہانگیر نے زنجیر عدل 1605ء میں آویزاں کروائی۔
وکیل کی غیر موجودگی
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور بانی کی عدم دستیابی کے باعث دلائل نہ ہو سکے، جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔
مقدمات کی تفصیلات
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج ہے۔








