محکمہ تعلیم پنجاب کا رمضان کے لیے تعلیمی اداروں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری
نیا ٹائم ٹیبل برائے رمضان المبارک
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کیلئے تعلیمی اداروں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا۔
سنگل شفٹ سکولز کے اوقات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سنگل شفٹ سکول صبح ساڑھے 8 سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کو سنگل شفٹ سکول ساڑھے 12 بجے بند ہوں گے۔
ڈبل شفٹ سکولز کے اوقات
ڈبل شفٹ مارننگ کلاسز ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک جاری رہیں گی، ایوننگ شفٹ سکول دوپہر 1 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
جمعہ کو ڈبل شفٹ کلاسز ساڑھے 12 سے 5 بجے تک ہوں گی۔
لڑکے اور لڑکیوں کے سکولوں کے اوقات
گرلز سکولوں کے اوقات بوائز سکولوں سے 15 منٹ پہلے مقرر کئے گئے ہیں۔








