سیونگ اکاؤنٹس میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری
زکوٰۃ کا نصاب مقرر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین ہمیشہ اقوام متحدہ کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے،چینی صدر
نصاب کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر تنازع نہیں، دنیا کا خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، مشعال ملک
زکوٰۃ کی کٹوتی کی شرائط
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر یکم رمضان کو کسی اکاؤنٹ میں موجود رقم 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے سے کم ہوگی تو اس پر زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان، گارڈ آف آنر پیش، یادگار شہداءپر حاضری
کٹوتی کا عمل
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک کو تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع و نقصان میں شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی، جب کہ زکوٰۃ کی مد میں کٹوتی کی گئی رقم اسٹیٹ بینک میں موجود سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
مالیاتی اداروں کی بندش
واضح رہے کہ یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔








