سیونگ اکاؤنٹس میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری
زکوٰۃ کا نصاب مقرر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی پنجاب حکومت کی استدعا مسترد
نصاب کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کے خلاف بابر اور شاہین کے شاندار پارٹنرشپ کیچ کی دھوم
زکوٰۃ کی کٹوتی کی شرائط
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر یکم رمضان کو کسی اکاؤنٹ میں موجود رقم 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے سے کم ہوگی تو اس پر زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان میں دھماکہ، اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی تباہ، ہلاکتیں
کٹوتی کا عمل
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک کو تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع و نقصان میں شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی، جب کہ زکوٰۃ کی مد میں کٹوتی کی گئی رقم اسٹیٹ بینک میں موجود سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
مالیاتی اداروں کی بندش
واضح رہے کہ یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔








