رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا
سورج گرہن کی معلومات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال 2026 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شامی حکومت اور امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف میں جنگ بندی ہوگئی۔
اینولر سورج گرہن
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یہ اینولر سورج گرہن ہوگا جسے رنگ آف فایر کہا جاتا ہے، اس دوران چاند اپنے بیضوی مدار میں گردش کرتا ہوا سورج کے عین سامنے آ جائے گا، تا ہم سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر قانون سے یونیورسٹی آف لندن کے وفد کی ملاقات، قانونی تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
سورج کا نظارہ
چاند سورج کو مکمل نہیں چھپاتا اس لئے سورج کا بیرونی حصہ روشن اور سرخی مائل دکھائی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
نظر آنے والے مقامات
سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا، مکمل سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا میں دکھائی دے گا، جنوبی امریکا کے ممالک چلی، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کے کچھ حصوں میں سورج کو جزوی گرہن لگے گا۔
پاکستان میں وقت کا جدول
پاکستانی وقت کے مطابق گرہن دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر شروع ہوگا، سورج گرہن شام 5 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا، جبکہ رات 7 بج کر 28 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا。








