باجوڑ: مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام
حملہ ناکام
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) باجوڑ میں مشرکہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کی بیمان ایئر لائنز کو ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی گئی
پاک فوج کی کارروائی
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں مشرکہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام کر دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا 24 دسمبر کو مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
دھماکے کی تفصیلات
حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، دھماکے سے چیک پوسٹ کا ڈھانچہ منہدم ہو گیا، اس افسوسناک واقعہ میں 11 بہادر فوجی بھی شہید ہو گئے۔
نقصانات اور زخمی
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، ایک بچی شہید ہو گئی جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے.








