پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر ایکشن لینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان سے متعلق بیانات پر پی ٹی آئی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی تیز رفتاری اور کم خرچ کی بناء پر ریل گاڑی کا سفر فوراً ہی بہت مقبول ہو گیا، اس وقت کراچی سے کوٹری تک کا رعایتی کرایہ محض 2 آنے رکھا گیا۔
بیانات کا جائزہ
نجی خبررساں ادارے جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے بیانات کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی قیادت نے اڈیالہ ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ ، لبنان میں مظلوم مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاونٹ کھولنے کا فیصلہ
اقدامات کا مقصد
اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن لینے سے قبل پارٹی کی قیادت نے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات بھی منگوائیں، ویڈیوز اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان؛ دکان کی چھت گرنے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے آئی 5 خواتین جاں بحق، 30 زخمی
چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلخانہ سے متعلق کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سلمان اکرم راجہ کا ردعمل
تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بہت سی باتیں کی ہیں، علی امین گنڈاپور نے بہت کچھ کہا، یقین دلاتا ہوں کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوئی قرض نہیں رکھا جائے گا لیکن آج وہ دن نہیں ہے، علی امین گنڈاپور کی تمام باتوں اور بیانات کا جواب دیا جائے گا۔








