اسلام آباد: سڑکوں پر افطار کرانے کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار

Islamabad Administration's New Decision for Ramadan 2026

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان 2026 سے قبل ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے سڑکوں اور عوامی مقامات پر افطار دسترخوان لگانے کے لیے پیشگی اجازت اور باقاعدہ رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتنی بڑی سیاسی جماعت لیکن اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کردیا: شیر افضل مروت پھر کھل کر بول پڑے

Reasons Behind the Decision

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق حکام کے مطابق یہ اقدام ٹریفک کی روانی، سکیورٹی خدشات اور صفائی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران مختلف شاہراہوں، چوراہوں اور فٹ پاتھوں پر بغیر اجازت افطار دسترخوان لگانے سے ٹریفک جام اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مہمان پرندوں کا سروے مکمل، تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ریکارڈ

Impact on Emergency Services

بعض مقامات پر ہنگامی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی، جس کے باعث شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کیس؛ وفاقی آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا

New Regulation for Organizers

نئے فیصلے کے تحت جو بھی تنظیم، فلاحی ادارہ یا شہری گروپ عوامی افطار کا اہتمام کرنا چاہے گا، اسے متعلقہ اسسٹنٹس کمشنر آفس یا ضلعی انتظامیہ سے پیشگی این او سی حاصل کرنا ہوگا۔

درخواست گزاروں کو مقام، وقت، متوقع شرکا کی تعداد اور سیکیورٹی و صفائی کے انتظامات کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی。

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اریج چوہدری نے اسلحے کی مدد سے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے کا انکشاف کردیا

Legal Consequences for Non-compliance

ضلعی حکام نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت سڑک یا عوامی جگہ پر افطار دسترخوان لگانے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں جرمانہ اور سامان کی ضبطی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کی دوستی ہمیشہ مثالی رہی ہے، ابراہیم حسن مراد کی یومِ الاتحاد پر مبارکباد

Encouragement of Charitable Activities

تاہم فلاحی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی، بشرطیکہ وہ مقررہ ضابطہ کار کے مطابق انجام دی جائیں۔

Public Reaction to the Decision

شہری حلقوں نے فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ افراد اسے نظم و ضبط کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں۔

دیگر کا کہنا ہے کہ فلاحی سرگرمیوں کو سہل بنانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل سادہ اور تیز ہونا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...