چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکارراجپال یادو کو جیل سے رہا کر دیا گیا
راجپال یادو کو دہلی ہائی کورٹ سے ریلیف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 کروڑ بھارتی روپے کے چیک باؤنس کیس میں حکام کے سامنے خود سپردگی کے چند روز بعد بالآخر بالی وڈ اداکار راجپال یادیو کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
ضمانت کی درخواست پر سماعت
54 سالہ اداکار، جو دہلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے، ان کی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوئی۔ پیر کے روز دہلی ہائیکورٹ کی جسٹس سوارنا کانتا شرما نے سماعت کرتے ہوئے راجپال یادو کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے حکم دیا کہ وہ دوپہر 3 بجے تک ڈیڑھ کروڑ جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے جنگ کی کوریج کرنیوالے 2 لبنانی صحافیوں کو شہید کردیا
مدعی کمپنی کا موقف
مدعی کمپنی ایم/ایس مرلی پروجیکٹس کے وکیل کی جانب سے تصدیق کے بعد کہ اداکار نے باؤنس ہونے والے چیک کی مد میں مقررہ رقم کمپنی کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرا دی ہے، عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
عدالتی حکم
عدالتی حکم کے مطابق راجپال یادو 18 مارچ تک جیل سے باہر رہیں گے، اور اس دوران انہیں باقی ماندہ واجب الادا رقم ادا کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: منہ پر چاند ماریں گے اور ساتھ بیٹھ کر، سامنے مرغ بنا کے، دل کی باتیں گانے کی زبردست پیروڈی
معاملے کی تاریخ
واضح رہے کہ یہ معاملہ 2010 میں شروع ہوا تھا، جب راجپال یادو نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘آتا پتا لاپتا’ کے لیے مرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سے قرض لیا تھا، جسے ان کی اہلیہ نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم کی ناکامی کے بعد مالی مشکلات بڑھیں اور واجبات 9 کروڑ تک جا پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: چترال؛ شادی کے دوسرے دن نوجوان نے خود کشی کرلی
قید کی سزا
2018 میں دہلی کی ایک عدالت نے اداکار اور ان کی اہلیہ کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے راجپال یادو کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی، جسے اگلے سال برقرار رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی تحقیقاتی ادارے نے بھارت کے کتنے جعلی نیوز نیٹ ورکس بے نقاب کیے؟ مشاہد حسین کا تہلکہ خیز انکشاف
ہائی کورٹ کا فیصلہ
بعد ازاں جون 2024 میں ہائی کورٹ نے سزا عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے اداکار کو تنازع کے حل کے لیے “سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات” کرنے کی ہدایت کی تھی۔
خود سپردگی کا حکم
تاہم رواں ماہ عدالت نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اداکار بار بار ادائیگی کے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد انہیں خود سپردگی کا حکم دیا گیا۔ راجپال یادو نے 5 فروری کو تہاڑ جیل میں خود کو حکام کے حوالے کیا تھا۔








