اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس نے علیمہ خان کو بہنوں سمیت چکری ناکے پر روک لیا
سیکیورٹی کی صورتحال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کی ضد تھی کہ مراد سعید مائنس ہے، ہم نے انہیں سینیٹر بنا دیا، علی امین گنڈا پور
ناکوں کی قائم کردہ جگہیں
تفصیلات کے مطابق چکری انٹرچینج، گورکھ پور، فیکٹری ناکہ، اڈیالہ جیل اور داہگل سمیت اڈیالہ روڈ پر 5 ناکے قائم کر دیئے گئے ہیں۔ غیر متعلقہ افراد کے فیکٹری ناکے آنے پر پابندی عائد کر دی گئی اور پولیس نے 5 غیر متعلقہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان
پولیس کی کارروائیاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس نے علیمہ خان کو بہنوں سمیت چکری ناکے پر روک لیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔
پچھلوں کی صورتحال
واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو علیمہ خان کے دھرنے سے مسلح شخص گرفتار کیا گیا تھا۔








