جسٹس خلیل الرحمان خان کا شمار فرض شناس ججوں میں ہوتا تھا: وزیر اعظم کا انتقال پر اظہار تعزیت
وزیر اعظم کا جسٹس خلیل الرحمان خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج و سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خلیل الرحمان خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ، افسران کے لیے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی، سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
جسٹس خلیل الرحمان خان کی خدمات
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس خلیل الرحمان خان کا شمار فرض شناس ججوں میں ہوتا تھا جنہوں نے تمام عمر عدل و انصاف کے لئے کام کیا۔
اہل خانہ سے تعزیت
وزیر اعظم نے جسٹس خلیل الرحمان خان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جسٹس خلیل الرحمان خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔








