چودھری شوگر ملز کیس ؛ مریم نواز کی بطور گارنٹی جمع کرائی گئی رقم واپسی کیلئے درخواست تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائی گئی رقم کی واپسی کیلئے مریم نواز کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ کا خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کے لیے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ
احتساب عدالت کو ہدایت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، عدالت نے نیب کو کیس بند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں رشوت کے الزام میں ہوا رونگ انٹرنیشنل ہولڈنگز کے سابق جنرل مینیجر بائی تیانہوئی کو سزائے موت دے دی گئی
تحریری فیصلے کی تفصیلات
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب ایک ہفتے کے اندر کیس بند کرنے کا ریفرنس دائر کرے گا، جبکہ احتساب عدالت ایک ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ کرے گی۔
ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائی گئی 7 کروڑ کی واپسی کیلئے استدعا کی گئی۔ نیب کے مطابق 2020 میں مریم نواز کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا گیا۔ تفتیش مکمل ہونے پر بتایا گیا کہ کیس میں کہیں کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ نیب ترمیم ایکٹ کے تحت کیس کلوز کرکے تفتیش بند کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بے یقینی کے سائے چھائے ہیں، ہر کوئی اپنا راگ الاپ رہا ہے، دانشوروں کا حلقہ علم، تجربہ اور کارکردگی کی بنیاد پر اراکین اسمبلی کے انتخاب کا حامی ہے۔
سپریم کورٹ کا وضاحتی موقف
نیب ترمیمی ایکٹ رپورٹ متعلقہ عدالت میں دائر کرنے سے نہیں روکتا، سپریم کورٹ کے مطابق چیئرمین نیب خود سے انویسٹی گیشن بند نہیں کر سکتے، یہ اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے۔
نیب کی طرف سے اعتراف
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ نیب وکیل نے اعتراف کیا کہ نیا ایگزیکٹو بورڈ بند انویسٹی گیشن دوبارہ کھولنے کا حکم دے سکتا ہے۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ کیس بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے۔ انویسٹی گیشن بند کرنے یا واپس لینے کیلئے متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔ عدالت نے متعدد ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔








